اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے بہن کے اغواءاور بھائی کو جعلی مقابلے میں مارنے والے سی آئی اے لاہور کے ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی رانا نذیر نے چیف جسٹس کو دی گئی درخواست میں بتایا تھا کہ سی آئی اے لاہور کے ڈی ایس پی امتیاز بھلی نے میرے بیٹے نعمان کو جعلی مقابلے میں قتل کر دیا اور بیٹی عاصمہ کو اغوا کر کے ڈیڑھ ماہ زیادتی کرتا رہا جبکہ مجھ پر 7 جعلی مقدمے بنا کر جیل میں ڈال دیا‘ گزشتہ روز چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو ڈی آئی جی لاہور شعیب دستگیر نے عدالت کے روبرو بتایا کہ تحقیقات مےں نعمان کی ہلاکت کا مقابلہ جعلی ثابت ہوا ہے جبکہ عاصمہ کا اغوا بھی ثابت ہوا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ لڑکی کے اغواءاور جعلی مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم زیادتی کا واقعہ انکوائری میں ثابت نہیں ہوا، عدالت نے حکم دیا کہ معاملہ آئی جی کو بھجوایا جائے جو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں عدالت نے قبل ازیں کی گئی جوڈیشل انکوائری کے بارے مےں معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38