لاہور (نامہ نگار) مصری شاہ میں مخالفین نے مقدمہ کی پےروی سے باز نہ آنے پر تیسرے بھائی کو بھی گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا۔ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ اور تاجروں نے دوکانےں بند کر کے شدےد احتجاج کےا۔ تفصےلات کے مطابق چوک گھوڑے شاہ کے رہائشی عبدالستارکے 25سالہ بےٹے عمران کو 2002ءمیں شہباز اور نثار نے قتل کردیا صلح نہ کرنے اور مقدمہ کی پیروی سے باز نہ آنے پر شہزاد بٹ اور اس کے بھائی جاوید بٹ نے مقتول عمران کے بڑے بھائی 30سالہ عامر کو 2008ءمیں قتل کر ڈالا۔ دونوں بھائیوں کے قتل کے مقدمات کی پیروی ان کا بڑ ا بھائی گھر کے نیچے موبائل فون کی دوکان چلانے والا چار بچوں کا باپ 48سالہ نصیر خان عرف بلا کر رہا تھا۔ پیروی سے باز نہ آنے پر شہزاد بٹ اور اس کے بھائی جاوید بٹ نے17مئی 2008کو مصری شاہ میں نصیر کو اس کی دوکان پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ اس کے بعد مخالفین نصیر خان کومسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے ۔ گزشتہ روز نصیر خان اپنی والدہ زرین تاج کوڈاکٹر کے پاس چیک کرانے لے جانے کے لیے گھر سے باہر نکلا تو گھر کے باہر گھات لگائے بیٹھے جاوید بٹ اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں نے نصیر خان پر اندھا دھند فائرنگ کرد ی فائرنگ کی زد میں آکر نصیر خان موقع پر ہلاک جبکہ ایک راہگیر مقامی رہائشی تنویر شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان دو بغیر نمبر پلیٹ لگی موٹرسا ئیکلوں پرموقع سے فرار ہوگئے۔ اس واقعہ کے خلاف مقتول کے ورثاء نے گھوڑے شاہ روڈ پر شدید احتجاج کیا تاجروں نے احتجاجاً ہڑتال کر دی‘ پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جا ئے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38