لاہور (کامرس رپورٹر) گنے کے کاشتکار ملک کو چینی کے بحران سے بچانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں اور اس کی پیداوار بڑھانے کےلئے مونڈھی فصل پر خصوصی توجہ دیں۔ یہ بات ملک احمد علی اولکھ وزیر زراعت پنجاب نے گنے کے کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے ماہرین نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ آخر جنوری سے شروع مارچ تک کا موسم کماد کی مونڈھی رکھنے کےلئے نہایت سازگار ہے کیونکہ اس موسم میں مونڈھی فصل سے زیادہ شگوفے پھوٹتے ہیں اور پودا جھاڑ بھی زیادہ بناتا ہے۔ زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ نومبر‘ دسمبر اور جنوری کے دوران برداشت کی گئی فصل کی مونڈھی رکھنے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ کورے اور سردی کی شدت کی وجہ سے مڈھوں میں پوشیدہ آنکھیں مر جاتی ہیں جس سے زیادہ جھاڑ نہیں بن پاتا اور گنے کی فی ایکڑ پیداوار متاثر ہوتی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38