لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک نے بینکوں اور ترسیلات زر کے بینیفشریز کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان ریمی ٹینس انیشیٹو (پی آر آئی) کے تحت ترسیلات زر کے لین دین کی پیمنٹ اور سیٹلمنٹ کے لئے مقررہ وقت میں کمی کردی ہے، یوں اب بینیفشریز کو مزید تیزی کے ساتھ ترسیلات زر کی فراہمی کی جائے گی۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے گز شتہ روز جاری کئے جانے والے ایک سرکلر کے مطابق وقت اور وسائل کی کمی کے سبب بینیفشری کے اکاﺅنٹس میں رقم اسی روز کر یڈٹ کرنے میں بینکوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ریمی ٹینسز کی پیمنٹ اور سیٹلمنٹ کے لئے مقررہ وقت پر نظرثانی کی گئی ۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ٹرانزیکشنز کے پہلے اور دوسرے بیچ کے لئے نئی ٹائم لائنز کا اطلاق گزشتہ روز 4 جنوری 2010ءسے کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلا بیچ ان ریمی ٹینس ٹرانزیکشنز سے متعلق ہوتا ہے جو صبح 9بجے تک موصول ہوتی ہیں جو امریکا، جزوی طور پر یورپ اور مشرق وسطیٰ کے ٹائم زون میں واقع ممالک سے آنے والی ترسیلات زر پر مشتمل ہوتی ہیں جبکہ دوسرا بیچ صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک موصول ہونے والی ریمی ٹینس ٹرانزیکشنز سے متعلق ہوتا ہے جو مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ٹائم زون کے اندر واقع ممالک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر پر مشتمل ہوتی ہیں۔تمام چھ شریک بینکوں میں ترسیلات زر کی ڈلیوری کے لئے پیمنٹ سسٹمز آرکیٹکچر کے کامیاب نفاذ کے بعد تاکہ بینیفشری کے اکاﺅنٹس میں ترسیلات زر ایک گھنٹے کے وقت میں کریڈٹ کی جاسکیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024