آرٹیکل 370کی منسوخی کشمیریوں کی خودمختاری کا خاتمہ ہے،جماعت اسلامی 

Feb 05, 2025

اسلام آباد(فورم:رانافرحان اسلم)کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریںکشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی نگرانی میں استصواب رائے کروایا جائے تاکہ  گزشتہ آٹھ دہائیوں سے جاری بھارتی ظلم و بربریت کا خاتمہ اور خطے کا امن بحال ہوسکے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد مرحوم کی ایما ء پر سرکاری سطح پر یوم یکجہتی کشمیرمنائے جانے کا اعلان ہوا تھا لیکن اب اسکی افادیت کم ہو چکی اس دن کی حیثیت اب سرکاری تعطیل کے علاوہ کچھ نہیں رہی ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان ،ناظمہ اسلام آباد قدسیہ ناموس،خدیجہ گیلانی،عمیرہ عنبرین،فریال عنبرین،ڈاکٹر اسماء،سعدیہ سیف ،استاد نگہت منظور،حریم شفیق اور دیگر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرروزنامہ نوائے وقت کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں