مری(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری کی خصوصی ہدایت پرضلع مری کے تھانہ کلڈنہ چوک میں پاکستان سویٹ ہوم کے اشتراک سے تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیاگیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف امین اعوان کا بلڈ کیمپ کا دورہ کیا اورخون کاعطیہ دیاجبکہ دیگرپولیس افسران اوراہلکاروں نے بھی کثیرتعدد میں خون کے عطیا ت دئیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سورہ مائدہ ایت نمبر 32 کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویااس ننے تمام انسانوں کی جان بچائی،نوجوان تھیلیسیماکے مرض میں مبتلا بچوں کی جانوں کوبچانے کیلئے خون کے عطیات دیں،ڈی پی اومری آصف امین اعوان نے اس موقع پر کہاکہ ڈ سٹرکٹ پولیس مری شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیساتھ ساتھ خدمت کے جذبے سے بی سرشار ہے۔
پاکستان سویٹ ہوم کے اشتراک سے تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ کیمپ
Feb 05, 2025