احساس ویلفیئر ٹرسٹ پنڈ سلطانی کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی  کشمیر کی تقریب آج ہوگی

Feb 05, 2025

 جنڈ (نمائندہ نوائے وقت) احساس ویلفیئر ٹر سٹ پنڈ سلطانی کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد آج ہوگا، تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء  و طالبات مضمون نویسی کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ملک محمد عثمان اعوان (ڈائریکٹر مانی برادرز فوڈز) اور علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار عادل اعجاز خان ہوں گے۔یہ تقریب مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقد کی جا رہی ہے، جس میں مقررین مسئلہ کشمیر کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے اور نوجوان نسل کو آزادیِ کشمیر کے حوالے سے بیدار کرنے کا عزم دہرایا جائے گا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرپرستِ اعلیٰ حافظ مقصود احمد حقانی کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنا اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کو اجاگر کرنا ہے۔  

مزیدخبریں