
مغربیترکیہ کے علاقے میں بس حادثے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کی خبروں کے مطابق مغربی ترکیہ میں ایک مسافر بس سڑک سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔افیونکاراہیسر صوبے کے گورنر کے دفتر نے بتایا کہ بس جنوب مشرقی صوبے دیار باقر سے ایجین شہر بودرم جا رہی تھی۔
وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹویٹ کیا کہ 42 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔جائے وقوعہ سے آنے والی ویڈیوز میں ایمبولینسوں کو قطار میں کھڑا اور ایک کرین کو بس کو اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹوٹے ہوئے بازو کے ساتھ ایک زخمی مسافر نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جب بس کو حادثہ پیش آیا تو میں اس وقت نیند میں تھا، انہوں نے کہا کہ لوگ بس کے نیچے پھنس گئے تھے۔