
لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے اتوار کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
نواز شریف نے ٹوئٹر پر پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پرویز مشرف کے انتقال پر پیغام میں إِنَّا ِللَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ لکھا ۔
إِنَّا ِللَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ#PervezMusharraf
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) February 5, 2023
واضح رہے کہ پرویز مشرف نے 1999 میں نہ صرف نواز شریف کی حکومت گرائی تھی بلکہ انہیں غداری کے مقدمے میں گرفتار بھی کیا تھا۔
دریں اثنا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف دبئی کے نجی اسپتال میں 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔سابق جنرل کو دبئی کے امریکن ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مشرف کو ماضی میں ایک سے زائد مرتبہ دبئی کے اسپتالوں میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ ایک طویل عرصے سے ایک بیماری amyloidosis کے ساتھ جنگ لڑ رہے تھے۔