پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا ایکشن، 5 سو سے زائد اتائی مراکز سربمہر
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 سو سے زائد اتائی مراکز سربمہر کردیے۔ترجمان ہیلتھ کیئرکمیشن کے مطابق ماہ جنوری کے دوران کمیشن نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ سو بچیس اتائی مراکز سربمہر کردیے، جنوری کے مہینے میں 33اضلاع میں 2 ہزار 722 مراکز پر چھاپے مارے گئے، 525 اتائیوں کی دکانوں پر کاروبار تبدیل یابند کر دیے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار 425 علاجگاہوں کی نگرانی بھی جاری رکھی جائیگی۔ترجمان پی ایچ سی کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ 70 اتائیوں کے مراکز ضلع لاہور میں سیل کیے گئے ہیں، ملتان میں 62،راولپنڈی 52 ،فیصل آباد 40 اوربہاولپورمیں 32 اتائیوں کے اڈے سیل کیے گئے۔