چودھری پرویز الہٰی کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے سابق صدر مملکت پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرا دکھ اور رنج و غم ہے، بیگم صہبا مشرف، بیٹے بلال مشرف اور بیٹی عائلہ مشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان آرمی اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے سابق صدر پرویز مشرف دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، آج صبح ان کا انتقال ہوا جس کی اہل خانہ نے تصدیق کردی ہے۔