کشمیریوں کی جدوجہد،مقدس لہو رنگ لائے گا

کشمیر کی تاریخ میں بڑی جدوجہد آزادی کیلئے عظیم قربانیاں پیش کرنے والے شہدا کا مقدس لہو جلد رنگ لائے گا، بھارت کشمیریوں کو زیادہ دیر تک یرغمال نہیں رکھ سکتا، بھارت یہ بات جان لے کہ کشمیریوں نے جس منزل کا تعین کیا ہے وہ اپنے ان عظیم شہداکا چھوڑا ہوا مشن بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مکمل آزادی کا ہے جسے کسی صورت میں بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔آج جس طرح بھارتی فورسز کشمیر کی نسل نو کو ٹارگٹ کر رہی ہے ۔اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ،حریت قیادت ہندوستان کے مختلف بدنام زمانہ جیلوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں لیکن ان کا جزبہ آزادی ہندوستان ماند نہیں کر سکتا ۔کشمیریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے بھارت کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے درپے ہے،کشمیری ہر طرح کی قربانی دے رہے ہیں اور دینے کیلئے قمر بستہ ہیں لیکن بھارت کشمیریوں سے ان کے حق آزاد ی کو چھین نہیں سکتا۔یہ امر حقیقی ہے کہ جب تک کشمیریوں پر غیر انسانی سلوک بند نہیں ہوتے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق نہیں مل پائے گاادھرماہ فروری سانحہ کشمیر کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جنھوں نے اپنے مقدس لہو کو پیش کر کے کشمیری قوم کو بھارت سے آزادی کاراستہ دکھایا اس واقعہ کے بعد کئی ایسے سانحات کشمیر کی تاریخ میں رونما ہوئے ہیں جنہیں یاد کر کے انسانیت کے رونگٹھے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔وادی کشمیر برسوں سے ہندو قابض افواج کے ہاتھوں لہورنگ ہے۔ بے پناہ ظلم و ستم کے باوجود وہاں کا بچہ بچہ ہندوستان سے آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔نوجوان،بزرگ کشمیریوں کی شہادت نے تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ہندوستان کب تک اہل کشمیر کی آواز کو دبائے گا اب آواز دبانا اس کے لئے ممکن نہیں رہا کیونکہ کشمیری کسی صورت ہندوستان کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں ۔کشمیر میں اس وقت ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے۔نوجوان کشمیریوں کو آئے روز شہید کیا جا رہا ہے۔ شہدا ئے کشمیر کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے لیکن ان حریت کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جو آزادی کے لیے جانیں تو قربان کر رہے ہیں لیکن جذبہ آزادی کو کسی طرح سردنہیں کررہے۔ تاہم شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔جنہوں نے باطل کے سامنے حق کاعلم بلند کیا۔ شہداکی قربانیاں مشعل راہ ہیں،جب تک مقبوضہ کشمیر میں ایک بھی ہندوستانی فوجی ہے کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام تنہا نہیں ہیں آزادکشمیر کا بچہ بچہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑاہے اور جدوجہد آزادی کے لیے اپنا ہر ممکن کردار اداکرنے کے درپے ہے۔ نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کرکے غاصب بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں پرہر وقت سفاکی اور ظلم کی تمام حدیں پار کر لیتی ہے۔بے گناہ کشمیری پچھلی سات دہائیوں سے بدترین بھارتی تشدد کا بہادری سے سامنا کرتے آرہے ہیں اور بھارت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔تاہم کشمیر عوام کے جذبہ حریت اور حوصلے کو سلام ہے کہ وہ اپنی جدوجہد سے ایک انچ پیچھے بھی نہیں ہٹ رہے ۔کشمیری عوام کا جبری قبضے کے خلاف عملی مظاہرہ کرنے کے بعد بھارت کے پاس جموں وکشمیرمیں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہتا۔لہذا کشمیری قوم کی جدوجہدِ آزادی ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہے۔کشمیری عوام جس بالغ نظری اور راست روی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،اس نے بھارت کے ساتھ عالمی برادری کو بھی واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت جموں کشمیر پر صرف فوجی طاقت کے ذریعے قابض ہے۔بھارت کو اب نوشتہ دیوار پڑھ کر کشمیریوں کو ان کی مکمل حق خود ارادیت دے دینی چاہیے۔بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ ظلم و تشدد اور مظالم سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا بلکہ بھارتی ہتھکنڈوں کے باعث حق خود ارادیت کی آواز بلند ہو چکی ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج بہادر کشمیری عوام بھارتی فوج سے بےخوف و خطر ہو کر مقبوضہ وادی کی گلیوں اور سڑکوں پر پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کرنے کے لئے پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کومکمل حق خودارادیت دی جائے، کیونکہ یہ بات اٹل ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ہیں۔اقوام متحدہ میںمقبوضہ کشمیر کا معاملہ بہت پرانی سطح کا ہے۔اس سلسلے میں بھارت کے وزیراعظم نے اقوام عالم کوبتایا تھا کہ کشمیر میں ریفرنڈم کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،اس سلسلے میں بھارت انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے، لہذا اس نقطہ نظر سے دیکھا جائے توبھارت کو سلامتی کونسل کی رکنیت کا نام بھی نہیں لینا چاہیے۔تاہم اس حوالے سے پاکستان ہمیشہ اقوامِِ عالم سے مطالبہ کرتا آرہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے۔ بھارت نے وہاں جو ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے اس سے اسے باز رکھا جائے۔اس بارے میں اقوامِ متحدہ کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔کشمیریوں کی جانب سے دنیا کو واضح پیغام گیا ہوا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔بھارت کی طرف سے ظلم وجبر اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کے باوجود کشمیری عوام اس کے جبری قبضے کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ پاکستانی ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے آئے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان کاہمیشہ موقف شروع سے بہت واضح رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دی جائے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر ذمہ دار فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔لہذا ضروری ہے کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ کشمیر کے سلسلے کی جانب مبذول کرائی جائے اور عالمی رائے کو ان کے حق میں استوار کیا جائے۔مظلوم کشمیریوں کا بری طرح استحصال ہو رہا ہے، دنیا کی اس استحصال پر خاموشی مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، پاکستان مظلوم کشمیریوں کا سیاسی ،مذہبی ،ثقافتی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما کر رکھا ہے، کشمیریوں کی بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور انہیں استصواب رائے کے حق سے محرومی اقوام متحدہ کے قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت دیگر فورمز پر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم ناراوا سلوک و استحصالیوں کے خلاف موثر آواز اٹھایا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں اور عشروں سے جاری بھارتی مظالم کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ کشمیر جلد ہی بھارت کے مظالم سے چھٹکارا حاصل کرے گا کیونکہ کشمیریوں کے لازوال قربانیوں نے ثابت کردیا ہے کہ کشمیری اپنا حق لے کر رہیں گے۔
اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماں کے سامنے بھی بھارتی غاصبانہ قبضے بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں و دیگر غیر انسانی رویوں کے خلاف موثر آوازیں اٹھائی گئی ہےں۔اس میں دہرائے نہیں کہ کشمیرہماری شہ رگ ہے،پاکستان کشمےر کے بغےر مکمل نہیں ہوسکتا،مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا بھارتی سرکار کاغیرقانونی اقدام ہے۔ بھارت نے کشمیر پر متنازعہ اقدام کر کے عالمی قوانین کی دھجایاں اڑائی ہیں، اس نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پائمالی کی آخری حدیں عبور کرچکا ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر اس کا مکمل قبضہ اور بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور35A کی منسوخی تمام قوانین اور انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت جان لے کہ کشمیر کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم کجا ہو کر آج بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اورکل بھی کھڑی رہے گی۔ کشمیر عوام کی اخلاقی اورسفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے۔اس میں کوئی دہرائے نہیں کہ شہدائے کشمیر کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور کشمیری عوام کو ہندوستان کے جبر سے آزادی ملے گی۔ شہدائے کشمیر نے وطن کی آزادی اور کل کے لئے اپنا آج قربان کیا تھا اور اب اگر ان کی ذمہ داری پوری نہ کی گئی تو قیامت کے دن سب جوابدہ ہوں گے اپنے اندر زیادہ اتفاق و اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دشمن کا بہتر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔مگرصد افسوس یہ ہے کہ اس حوالے سے عالمی دنیا مقبوضہ جموںو کشمیر میں ہونے والی انسانیت کے قتل عام پر کوئی راست اقدام نہیں اٹھا رہی جس سے کشمیری قوم کا اعتماد اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں سے اٹھتاجا رہا ہے ۔لہذا اقوام عالم کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کو بند کروائے اور کشمیریوں کے ساتھ اقوام متحدہ نے رائے شماری کا جو حق دینے کا وعدہ کیا ہے اسے پورا کیا جائے۔بھارت کے ظلم و بربریت کو ا شا اللہ ایک دن شکست ہو گی۔ اسے ایک دن کشمیریوں کی تحریک کے آگے گھٹنے ٹیکنے ہوں گے۔ اب صبح آزادی کو نمودار ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔کشمیریوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔کشمیریوں نے ہر طرح کی قربانی دے کر عالمی دنیا کو یہ بات واضح کر دی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل لازمی ہے۔ عالمی برادری سنجیدہ کوشش کرتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوائے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔