Waqt News
Friday | March 31, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
  • سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، عمران خان
  • ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوورز باراک اوباما سے زیادہ ہوگئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
  • نامعلوم افراد چند دنوں میں ہمارے گھر جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار

 چنار کے آنسو کب تک

Feb 05, 2023 8:36 AM, February 05, 2023
  • محمد اعجاز الحق
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 چنار کے آنسو کب تک

 آج دنیا بھر کی طرح پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم،مگر بہادر اور جری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔  پاکستان مسلم لیگ(ضیاء الحق شہید) کی یہ  بنیادی سوچ  ہے کہ کشمیر پر کشمیری عوام کا حق ہے اور انہیں اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق آزادانہ طور پر کسی جبر کے بغیر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے اور انہیں ان کا یہ بنیادی انسانی اور سیاسی حق ملنا چاہیے، اور ہم اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔کشمیری عوام کی مدد کے لیے ہم ایک لمحے کے لیے آنکھیں بند نہیں کر سکتے،آج  مقبوضہ کشمیر کے مظلوم،مگر بہادر اور جری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن  منانے کا مقصد دنیائے عالم کے ضمیر کو جھنجھوڑنا اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضے اور مظالم کو بے نقاب کرنا ہے۔پچھلے چار برسوں سے اس دن کی افادیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ نریندر مودی کی حکومت نے پانچ اگست2019ء سے اپنے ایک غاصبانہ اور جابرانہ اقدام کے ذریعے مقبوضہ وادی کو عملاً ایک بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے،کشمیر کے عوام کی زندگی9لاکھ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اجیرن ہو چکی ہے،مگر آزادی کے لیے اُن کے پائے استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی۔ وہ آج بھی آزادی کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں اور اپنے جان و مال کی قربانی دے رہے ہیں۔آج دنیا کے کونے کونے میں کشمیریوں کے لیے مظاہرے ہوں گے، کشمیر کی آزادی،کشمیریوں کے حق ِ خودِ ارادیت اور بھارتی مظالم کے خلاف لاکھوں لوگ باہر نکلیں گے،مقصد ایک ہی ہے کہ عالمی ضمیر کو بیدار کیا جائے،جو دنیا میں چھوٹے چھوٹے واقعات پر تو جاگ جاتا ہے،مگر اُسے کشمیر میں لاکھوں افراد پر بھارت کے مظالم اور جبر نظر نہیں آتا۔جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی دنیا کبھی یہ دعویٰ نہیں کر سکتی کہ وہ ایک مہذب اور آزاد معاشرے کی ضامن اور امین ہے۔کشمیریوں پر غاصب فوجیوں کی طرف سے روا رکھے جانے والا ظلم دنیا کے ماتھے پر ابھرنے والا ایسا ناسور ہے،جس نے دنیا کی خوبصورتی کو مسخ کر رکھا ہے۔ ارضِ کشمیر پر بہنے والا کشمیریوں کا لہو عام انسانیت کے ضمیر کو گذشتہ سات دہائیوں سے جھنجھوڑ رہا ہے، مگر آزادی، حقوقِ انسانی اور انسانی و تہذیبی اقدار کی عظمت کا دعویٰ کرنے والے بڑے ممالک بشمول امریکہ کو دنیا میں دوسری تمام جگہوں پر ظلم نظر آتا ہے،لیکن کشمیر میں ہونے والے ظلم پر سے وہ ہمیشہ چشم پوشی کرتے ہیں۔اُن کے تمام فیصلے خود غرضی،اور مصلحت کی چادر اوڑھ کر وقتی اور مفاداتی ضرورتوں کے تابع ہو جاتے ہیں، مگر کیا یہ صورتِ حال تادیر برقرار رہ سکتی ہے؟ کیا کشمیریوں کو ہمیشہ کے لیے آزادی سے محروم رکھا جا سکتا ہے،ان کشمیریوں کو جن کے سینے میں سوائے آزادی کی تڑپ کے اور کوئی جذبہ ہی موجود نہیں۔ کیا دنیا، سب سے بڑی جمہوریہ ہونے کے دعویدار ملک سے اپنے معاشی مفادات کے روابط برقرار رکھنے کی اتنی بھاری قیمت اسی طرح چکاتی رہے گی کہ ہر سال بھارت کے مظالم بڑھتے جائیں، کشمیریوں کے لاشے اٹھتے رہیں،مگر وہ کچھ نہ کر سکے۔ تاریخ تو یہی بتاتی ہے جبر کی قوت کتنی ہی طاقتور ہو اُسے بہرحال نیست و نابود ہونا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کو اس کا سامنا آج نہیں تو کل کرنا پڑے گا۔مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنی ثابت قدمی سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اُن کی جدوجہد وقتی نہیں،بلکہ اُن کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔دنیا کے کسی اور خطے میں اِس قدر صبر آزما اور تسلسل کے ساتھ جاری رہنے والی جدوجہد ِ آزادی کا کوئی دوسرا حوالہ نظر نہیں آتا۔اتنی طویل اور کشت و خون میں ڈوبی ہوئی جدوجہد کے بعد بھی اگرکوئی سمجھتا ہے کہ وقت کی گرد کشمیریوں کے دِل سے آزادی کی تڑپ ختم کر ڈالے گی تو یہ اُس کی خام خیالی، تعصب اور پرلے درجے کی غلط فہمی ہے۔دنیا کا کوئی اور خطہ ایسا نہیں، جہاں 9لاکھ سے زیادہ فوج صرف اس مقصد کے لیے کئی دہائیوں سے موجود ہو کہ وہاں کے رہنے والوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق اور حق خودِ ارادیت سے محروم رکھنا ہے۔یہ بات اُن تمام عالمی اداروں اور ’’چودھریوں‘‘ کے لیے بھی ایک کھلا چیلنج ہے، جو دنیا میں امن کے دعویدار ہیں، جو دنیا کے مختلف خطوں میں رونما ہونے والی یورشوں میں بے دھڑک کود پڑتے ہیں۔یو این او کی فوج اتار دیتے ہیں،عوام کے حقوق کا نعرہ لگا کر ملکوں کے ٹکڑے کرتے ہیں، حکومتوں کا خاتمہ کرنا بھی اپنا فرض سمجھتے ہیں،مگر مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔انہیں جب سات دہائیوں پہلے پاس کی جانے والی اقوام متحدہ کی قرارداد یاد دلائی جاتی ہے،جس میں مسئلہ کشمیر کا حل استصواب رائے سے نکالنے کی منظوری دی گئی تو انہیں  سانپ سونگھ جاتا ہے ۔کیا سمندر کی تند و تیز لہروں کے آگے خش و خاشاک کا بند باندھا جا سکتا ہے ۔کشمیری پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں، اور پاکستانیوں کے لیے بھی کشمیر شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔کشمیر کی آزادی کے لئے آواز بلند کرنا پاکستان کی ریاستی پالیسی ہے۔پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو یہ پیشکش کی ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے شملہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر سمیت ہر مسئلے کا حل مل بیٹھ کے تلاش کریں۔بھارت کو یہ سمجھنا چاہئے کہ کشمیر کی وجہ سے کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں۔اقوام متحدہ اور او آئی سی  اس ضمن میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیںمگر بھارت کی ہٹ دھرمی  اس دیرینہ مسئلے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے بھارت کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ کشمیر نے ایک دن آزاد ہونا ہے، اس حقیقت کو وہ جتنی جلد تسلیم کر لے گا اتنا ہی بہتر ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

محمد اعجاز الحق

مشہور ٖخبریں
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

    Mar 29, 2023 | 22:53
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    Mar 30, 2023 | 22:58
  • سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، ...

    Mar 30, 2023 | 22:34
  • ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوورز باراک اوباما سے زیادہ ہوگئے

    Mar 30, 2023 | 22:25
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

    Mar 30, 2023 | 19:10
  • سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ...

    Mar 30, 2023 | 17:28
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ خدمت کا سفر!!!!

    Mar 30, 2023
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • 1

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 2

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 3

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 4

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 5

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 1

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  ماسٹر جی کا دکھ

    Mar 30, 2023
  •  یو اے ای میں سفیر پاکستان سے ملاقات

    Mar 30, 2023
  •  انتخابات اور خودمختار الیکشن کمیشن

    Mar 30, 2023
  •  ہماری ناصیہ فرسائی اور آئی ایم ایف کی بے پروائی

    Mar 30, 2023
  • رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی

    Mar 30, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • جماعت اسلامی کا منشور

    Mar 30, 2023
  •  صوبائی اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

    Mar 30, 2023
  •  ہر شخص کا گریبان دوسرے کے ہاتھ میں

    Mar 30, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 2

    رمضان اورمغفرت

  • 3

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ضرب کلیم

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group