ڈپٹی کمشنرحافظ آباد نے ڈی پی او ،دیگر افسروں کو اعلیٰ خدما ت پر شیلڈز دیں

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنرحافظ آباد تو قیر الیاس چیمہ نے بہترین محکمانہ کارکردگی ،عوامی سر وس ڈلیوری پر ڈی پی او کیپٹن رائے مظہر اقبال سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسروں اور ڈی سی آفس کی مختلف برانچز کے ہیڈز میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر نے اعلیٰ خدما ت اور بہترین کارکردگی پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرئوف ، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں بلاول علی ہنجرائ، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوارڈنیشن اشفاق احمد ، پی ایس او ملک عبد القدوس، ڈسٹرکٹ ناظر ملک شعیب اسلم اعوان،انچارج سکیورٹی برانچ میاں امتیا ز احمد ،سپرنٹنڈنٹ حامد کمال ، ریڈر ٹو ڈی سی تنویر احمد اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے انجم سہیل کو اعزازی شیلڈز دیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ کے افسروں اور دیگر آفیشلز نے فرض شناس نہایت ایمانداری سے اپنے سرکاری فرائض انجام دیئے ۔ ایسے افسر اور ملازمین ضلعی انتظامیہ اور اپنے متعلقہ محکموں کیلئے باعث فخر ہیں اور انکی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں امن و امان کے قیام ، عوام کو ریلیف اور انصاف کی فراہمی سمیت جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کیلئے دن رات محنت کرنے پر ڈی پی او رائے مظہر اقبال کی خدمات اورانکی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔