Waqt News
Friday | March 31, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
  • سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، عمران خان
  • ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوورز باراک اوباما سے زیادہ ہوگئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
  • نامعلوم افراد چند دنوں میں ہمارے گھر جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار

رشتے کا انتخاب اور دیانتداری کا عنصر

Feb 05, 2023 5:06 AM, February 05, 2023
  • طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
رشتے کا انتخاب اور دیانتداری کا عنصر

اب زمانہ بدل چکا ہے  اب والدین بھی یہی چاہتے ہیں کہ ان کے بچے بچیاں خود ہی رشتے ڈھونڈ لائیں اور تلاش رشتہ کی سر دردی سے انہیں نجات دلا دیں۔اب نہ والدین کو اولاد کی سوچ اور مرضی کی سمجھ آتی ہے نہ بچوں کو والدین کی سوچ اور مرضی منظور ہے۔آجکل تعلیم نے ڈگریاں تو دلا دی ہیں مگر شعور اور تربیت کا فقدان ہے۔ لڑکے شکل و صورت پر مر مٹتے ہیں اور لڑکیاں شکل و صورت کے ساتھ پیسے کو ترجیح دیتی ہیں۔شادی سے پہلے خوش شکل پتلی دبلی لڑکی نظر آنے والی شادی کے بعد اگر بد اخلاق بد لحاظ منہ پھٹ ثابت ہو تو انتہائی بد شکل لگنے لگتی ہے اور ہینڈ سم کماﺅ لڑکا شادی کے بعد اگرہتھ چھٹ بد تمیز نکلے تو بے حد بد صورت لگتا ہے۔ نہ دولت کام آتی ہے نہ شکل و صورت اور ڈگری۔ پہلی ترجیح اخلاق اور تربیت کو دینا تھی۔اس کا کچھ کچھ پتہ چل ہی جاتا ہے اگر والدین کے تجربہ سے فائدہ اٹھایا جائے۔ اسی لئے تو بڑے کہتے تھے رشتہ کرنا ہوتو پہلے اپنے اطراف نظر دوڑاﺅ کہ قریب کے لوگ دوست رشتے داروں کے بچوں کی تربیت اور اخلاق کا کچھ اندازہ ہوتا ہے مگر بالکل غیر اجنبی لوگوں کا قطعی علم نہیں ہوتا کہ اولاد کی تربیت کیسی ہے۔حدیث شریف میں آیا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ شادی عموماً چار چیزوں کی وجہ سے کی جاتی ہے: (۱) حسب نسب کی وجہ سے۔ (۲) مال کی وجہ سے۔ (۳) حسن وجمال کی وجہ سے۔ (۴) دینداری کی وجہ سے۔ لیکن تم لوگ دین داری کو ترجیح دیا کرو۔ اگر ایسا نہ کروگے تو دنیا میں فساد ہوگا۔۔۔ مگر بظاہر دیندار لوگ بھی خوبصورتی اوردنیاداری کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ جبکہ دین کو فوقیت دی گئی ہے۔ دین سے مراد لڑکی کا پابند صوم و صلوٰة ہی کافی نہیں بلکہ اس کا لباس اور شرم و حیا مشرقی و دینی اقدار کا ہونا اہم ہے۔پتلی دبلی گوری رنگت خوش شکل لڑکی کا دین بھی اہم نہیں لگتا ، دیندار لڑکا سوچتا ہے دین شادی کے بعد بھی سکھا دے گا۔ یعنی ظاہر کو اہمیت ہے۔ اس کے برعکس با لباس دیندار پسند صوم صلوٰة لڑکی ہے مگر شکل و صورت کی معمولی یا رنگت کی سانولی یا قد کی چھوٹی یا جسامت میں اتنی پتلی دبلی نہیں تو اس کا دین دیندار گھرانے کے نزدیک بھی اہمیت نہیں رکھتا۔ رشتہ لڑکے کا ہو یا لڑکی کا دیندار خاندانوں میں بھی دین ڈھونگ بن چکا ہے در حقیقت سب کو ماڈل اور صاحب حیثیت رشتے درکار ہیں۔ اب رہا مسئلہ کہ رشتہ ہم پلہ سے کیوں کرنا ضروری ہے تو شریعت نے نکاح کے موقع پر آپس میں نسب، دین داری، شرافت، پیشے اور مال داری میں "کفو" یعنی برابری کو اہمیت دی ہے۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اپنی عورتوں کا نکاح کفو(ذات، برادری میں برابر) کے ساتھ کرو، اس لیے شریعت نے فطری جذبے کا لحاظ رکھتے ہوئے کچھ بنیادی اور اہم باتوں میں جانبین سے برابری کو ملحوظ رکھا ہے، لہذا اگر لڑکا اور لڑکی نسب، مال ،دِین داری، شرافت اور پیشے میں ایک دوسرے کے ہم پلہ ہوں تو یہ دونوں ایک دوسرے کے ”کفو" کہلائیں گے۔ میاں بیوی کے درمیان معاشرت، رہن سہن اور دینداری وغیرہ میں برابری کی صورت میں اس بات کی زیادہ امید ہوتی ہے کہ دونوں کی ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے اور رشتہ نکاح مستحکم ہو، کیونکہ بے جوڑ نکاح عموما ًناکام رہتے ہیں اور اس ناکامی کے برے اثرات نہ صرف میاں بیوی پر پڑتے ہیں، بلکہ ان دونوں کے خاندان تک اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ شریک زندگی کا انتخاب ایک اہم ترین مرحلہ ہوتا ہے، جس میں خوب باریک بینی سے کام لینا چاہیے۔ شریعت کے بتلائے ہوئے طریقہ سے استخارہ بھی کیا جائے۔ ازدواجی زندگی کا بندھن کمزور پڑنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ رشتہ کرنے میں بڑی عجلت اور جلد بازی سے کام لیا جاتا ہے اورکسی قسم کی چھان بین اور جستجو نہیں کی جاتی۔ اسلام رشتہ کرنے میں تاخیر نہ کرنے کا حکم ضرور دیتا ہے، مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ آنکھیں بندکرکے جہاں بھی ہو ، جیسے بھی ہو رشتہ کردیا جائے۔ بلکہ مناسب دینی و اخلاقی چھان بین کے بعد ہی رشتہ طے کرنا عقلی اور دینی تقاضا ہے۔ لیکن مذکورہ بالا ہدایات کو اب دقیانوسی سوچ سمجھا جانے لگا ہے اور نئے دور کی اولاد والدین کو اپنی سوچ اور مرضی سے آگاہ کرتے ہوئے یہ جملہ بولنا ضروری سمجھنے لگی ہے کہ “ ماما پاپا اب زمانہ بدل چکا ہے آپ لوگ پرانے وقتوں کی باتیں کرتے ہیں “۔۔۔ والدین کا فرض ہے کہ وہ اولاد کو بتائے کہ پھر بیوی میں ماں اور شوہر میں باپ بھی مت تلاش کیا کرو کہ تمہارے ماں باپ تو ٹھہرے دقیانوسی اور زوج تمہارے تمہاری مرضی کے آج کے دور کی سوچ کے۔ نہ صبر نہ برداشت نہ سمجھوتا نہ تحمل تو اب بھگتو۔ دین اور تربیت کو ترجیح دو گے تو رشتے میں برکت اور رحمت کی امید ہوتی ہے ، ظاہر داری دنیاداری کو فوقیت دو گے تو ضد بد لحاظی نا شکری اس بدلتے زمانے میں عام ہورہی ہے جس میں گھر بسانے کی امید کم ہوتی ہے۔ افسوس تو تب ہوتا ہے جب آج کے دور کے والدین کو دنیاداری تلاش کرتے دیکھتے ہیں۔ دین اور تربیت کو فوقیت دی جائے تو رب سب کچھ عطا کر دیتا ہے۔ سکون سب سے بڑی نعمت ہے اور سکون نیک تربیت یافتہ رشتے سے نصیب ہوتا ہے۔ظاہر داری کا دین ڈھونگ ہے منافقت ہے۔ مذہبی گھرانوں کی جانچ پڑتال زیادہ ضروری ہے کہ اس نئے زمانے میں مذہبی لبادہ اوڑھنا فیشن بن چکا ہے۔ اصل دین کا پتہ ہی تب چلتا ہے جب دین کو ہر چیز پر ترجیح دی جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ

طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ

طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ

مشہور ٖخبریں
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

    Mar 29, 2023 | 22:53
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    Mar 30, 2023 | 22:58
  • سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، ...

    Mar 30, 2023 | 22:34
  • ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوورز باراک اوباما سے زیادہ ہوگئے

    Mar 30, 2023 | 22:25
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

    Mar 30, 2023 | 19:10
  • سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ...

    Mar 30, 2023 | 17:28
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ خدمت کا سفر!!!!

    Mar 30, 2023
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • 1

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 2

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 3

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 4

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 5

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 1

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  ماسٹر جی کا دکھ

    Mar 30, 2023
  •  یو اے ای میں سفیر پاکستان سے ملاقات

    Mar 30, 2023
  •  انتخابات اور خودمختار الیکشن کمیشن

    Mar 30, 2023
  •  ہماری ناصیہ فرسائی اور آئی ایم ایف کی بے پروائی

    Mar 30, 2023
  • رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی

    Mar 30, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • جماعت اسلامی کا منشور

    Mar 30, 2023
  •  صوبائی اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

    Mar 30, 2023
  •  ہر شخص کا گریبان دوسرے کے ہاتھ میں

    Mar 30, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 2

    رمضان اورمغفرت

  • 3

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ضرب کلیم

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group