پاکستان کی اوپننگ جوڑی ایک بار پھر ناکام
اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستان کی اوپننگ جوڑی ایک بار پھر ناکام ہو گئی،22رنز پر پاکستان کی3وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور فواد عالم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کو سنبھالا دیا،پہلے دن بارش کی وجہ سے صرف 58اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا جن میںپاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر 145رنز اسکور کرلیے ہیں ،پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر کپتان بابر اعظم 77اور فواد عالم 42رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ کیلئے123رنز کی پارٹنر شپ ہو چکی ہے۔ مہمان ٹیم کے مہراج دو وکٹیں لے کر نمایا ں رہے۔کھانے کے وقفے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا تو ان دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور کپتان بابر اعظم نے نصف سنچری اسکور کرلی۔ پہلے دن کا کھیل میں بابر اعظم اور فواد عالم نے قومی ٹیم کا اسکور 145رنز 3کھلاڑی آئوٹ تک پہنچایا ہی تھا کہ بارش نے میچ میں خلل ڈال دیا جس کی وجہ سے کھیل روکنا پڑ گیا۔بارش رکنے کے بعد گرائونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ شروع نہ ہو سکا اور پہلے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔بارش کی وجہ سے صرف58اوورز کا ہی کھیل ممکن ہو سکا، پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر کپتان بابر اعظم 77 اور فواد عالم 42رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ کیلئے 123رنز کی پارٹنر شپ ہو چکی ہے۔