وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب کے بیانیے کو نواز شریف کے باہر جانے، قومی احتساب بیورو(نیب) کی کمزور پراسیکیوشن اور عدالتوں سے ریلیف سے سخت نقصان ہوا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس ماحول میں مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز پلی بارگین کے بغیر باہر جاتی ہیں تو پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہئیں۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ احتساب کے بیانیے کو نواز شریف کے باہر جانے، نیب کی کمزور پراسیکیوشن اور عدالتوں سے ریلیف سے سخت زد پڑی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024