اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ چینی حکومت 2022بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کی سکیورٹی کو انتہائی اہمیت دیتی ہے ۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جن نے یہ بات اقوام متحدہ کے ایک پروگرام کی افتتاحی تقریب کے دوران کہی جس کا موضوع عالمی پروگرام برائے کھیلوں کی بڑی تقریبا ت کی سیکیورٹی ، پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے کھیلوں کے فروغ اور اس کی اہمیت پر مبنی تھا ۔چانگ نے کہا کہ چین نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی ہدایات کے مطابق 2015کے آغاز سے ہی متعلقہ سیکیورٹی کی تیاریاں شروع کردی تھیں اور اولمپک کے زیر تعمیر مقامات کو سیکیورٹی نظام سے منسلک کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک سیکیورٹی سنٹر، ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹراورایک انٹیلی جنس سنٹر قائم کریں گے اور ا س کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی میزبانی کرنے والے مختلف مقامات کے مابین مربوط طریقہ کار کے ذریعے سرمائی اولمپکس کے محفوظ، آسان اورکامیاب انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر انسداد دہشت گردی کے حوالے سے چین کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے کہا کہ چین انسداد دہشتگردی کی مشترکہ کوششوں میں عملی تعاون پر یقین رکھتا ہے اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کے لئے پرتشدد انتہا پسندی اور انسداد دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں میں بھرپور تعاون کرتا رہے گا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38