پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مرکزی تقریب نشتر ہال میں منعقد کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے کہا کہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد کرائے اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دے۔
بعد میں کشمیری عوام کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کےلئے ایک واک کا بھی اہتمام کیاگیا۔