کارڈیو سینٹر میں داخل مریضوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں: خرم شیر زمان
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صدر پی ٹی آئی کراچی و رکن صوبائی اسمبلی سندھ خرم شیر زمان نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کا دورہ کیا.خرم شیر زمان کا استقبال این آئی سی وی ڈی کے ایڈمنسٹریٹر ملک حمیداللہ نے کیا۔خرم شیر زمان نے اسپتال کے ایمرجنسی، بچوں کے وارڈ سمیت دیگر وارڈز کا دورہ بھی کیا، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے ایمرجنسی میں مریضوں کی خیریت دریافت کی۔قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایمرجنسی ڈاکٹرز نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کو طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء بھی موجود تھیں۔ خرم شیر زمان نے دورہ اسپتال کے دوران انتظامیہ کو اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب کو وفاق اپنے زیر انتظام لینے سے قبل اسپتال کا آڈٹ کروائے گا۔