یمن میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو حالیہ ایام میں مشرقی صنعاءمیں نھم، الجوف اور مآرب کے محاذوں پر بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔گذشتہ دو ہفتوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں آئینی حکومت کی وفادار فوج اور عرب اتحادی فوج کی طرف سے کیے گئے حملوں میں سینئر عسکری عہدیداروں سمیت سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔یمن سے با خبر ذرائع نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ گذشتہ دو روز کے دوران صنعا ، ذمار، عمران،حجہ اور اب گورنری میں حوثیوں کے مقتول جنگجوﺅں کے جنازوں کے 20 قافلے دیکھے گئے۔ یہ تمام جنگجو نھم، الجوف اور مآرب میں ہلاک ہوئے تھے۔حوثی باغیوں کی ترجمان کے مطابق جن جنگجوﺅں کو دفن کیا گیا ان میں کرنل محمد علی الصماط، کرنل محمد صالح ھادی وائلی، کیپٹن یحییٰ قصان، کیپٹن دارس علی المنصوری، کیپٹن سلیم صالح اسماعیل، میجر یحییٰ محمد عبدالوھاب الشامی، میجر محمد علی الاشول سپاہی عمار ناصر الصیفی، فرسٹ سارجنٹ ساجد حسن الخراشی، سپاہی حمزہ عبداللہ الحرضی، زاحق سنان حمادی اور یحییٰ حسین سعدان شامل ہیں۔تاہم ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ ان جنگجوﺅں کو کہاں پر ہلاک کیا گیا تاہم بعض مقامی ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ یہ ہلاکتیں نھم، الجوف اور مغربی مارب میں ہوئیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران حوثی گروپ اپنے سیکڑوں جنگجوﺅں سے محروم ہو گیا۔ ان میں اس کے 80 فیلڈ کمانڈر بھی شامل ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38