کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے مارچ میں مہنگائی کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں آئی ایم ایف پیکج کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خوش ہوں ہم لیاری میں پھر سے تاریخ بنا رہے ہیں۔جمہوری جدوجہد میں لیاری کا اپنا کردار ہے،پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نیا تاریخی منصوبہ شروع کر رہی ہے، پیپلزاربن فاریسٹ کے نام سے منصوبہ شروع کر رہے ہیں،کوسٹل ایریا میں درخت لگانے کی مہم پر زور دے رہے ہیں۔اربن ایریا میں زیادہ آلودگی کا مسئلہ ہوتا ہے،اس لیے شجر کاری اربن ایریا میں شروع کر رہے ہیں،ہم چاہتے ہیں نوجوانوں کو گراؤنڈز مہیا کریں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مارچ میں مہنگائی کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں،50لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا،ایک سال میں روزگار چھینا گیا اور لاکھوں گھر گرائے گئے،موجودہ حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں،بجٹ کےدوران ہی کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ ہے،پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی وجہ سے مہنگائی،بےروزگاری میں اضافہ ہوا،مہنگائی کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں،حکومت آئی ایم ایف کےساتھ پالیسیوں کاازسرنوجائرہ لے۔آئی ایم ایف پیکج میں عوام کےحقوق پرسودےبازی نہیں ہونی چاہیے،انشااللہ عوامی حکومت بناکرمسائل حل کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کم وسائل کے باوجود وفاق ،پنجاب کےمقابلے زیادہ محنت کر رہا ہے،ایک گھر بھی نہیں بنایا اور لاکھوں لوگوں سے گھر کی چھت چھین لی،حکومت عوام کےمعاشی حقوق چھیننےکی کوشش کررہی ہے، سندھ کو 140 ارب روپے حصے سےکم ملے ہیں،ہم ملکر سندھ کے عوام کو ان کا حصہ دلائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38