پی آئی ا ے ہیڈ آفس میں یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد کیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے ایئر لائن کے ہیڈ آفس، کراچی میں جمع ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔پی آئی اے ملازمین، پی آئی اے بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے رضاکار اور پی آئی اے ماڈل اسکول کے طلباء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم تھامے ہوئے تھے جب کہ پاکستان اور آزادکشمیر دونوں کا قومی ترانہ سنایا گیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے، اعجاز مظہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اور پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ اس وقت تک کھڑے ہیں جب تک کہ وہ اپنے حقوق حاصل نہ کریں۔