بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: شیریں مزاری

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت عورتوں کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے , پوری پاکستانی قوم آزادی کی تحریک میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور ظلم و ستم جاری ہے. اپنے بیان میں وزیر انسانی حقوق نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری بین الاقوامی قراردادوں میں تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ لفظی بیان بازی کے بجائے تنازعہ کشمیر کے پرامن اور قابل عمل حل کی طرف بڑھنا ہوگا۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں عورتوں کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔شیریں مزاری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، عورتوں اور بچوں پر ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش اور سخت مذمت کی ہے ،انھوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق آزادی اور حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دیا جائے۔ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔