ناروے کے سابق وزیراعظم bondevick KJELL MAGNE نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کا تنازعہ عالمی ایجنڈے میں سب سے اہم ہوناچاہیے اور اس تنازعے کا حل سب کی اولین ترجیح ہوناچاہیے ۔
انہوں نے لندن میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کے تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں اوراس کا واحد حل پرامن اوربامقصد مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کابالآخراعتراف کررہی ہے۔