اے۔آر۔بی آٹو موبائل کے زہراہتمام ایک تعارفی رنگارنگ تقریب
حیدر آباد (نمائندہ نوائے وقت ) اے۔آر۔بی آٹو موبائل کے زہراہتمام ایک تعارفی رنگارنگ تقریب جو انڈس موٹرسائیکل کے حوالے سے منعقد کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی صابر قائمخانی نے کہا ہے کہ اب حیدرآباد شہر سے مقبول ہونے والی موٹرسائیکلز معیار کے اعتبار سے پورے پاکستان میں اپنا معیار رکھتی ہیں ۔ تقریب میںملک بھر سے سیلز ڈیلرز،سیاسی اور سماجی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ شرکت کرنے والوں میں سابق رکن اسمبلی ایڈوکیٹ دلاور قریشی ، محمد احسان کے علاوہ مینیجنگ ڈائریکٹر عبدالرحمان چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران حسین اور ڈائیریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ آغااطہر علی نے اپنے خطابات میں کہا کہ حالیہ مہنگائی میں انڈس موٹرسائیکل کوالٹی اور مناسب قیمت کا حسین امتزاج ہے۔