تحر یک انصاف نے کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الر حمن کو کو نااہل قرارددیتے ہوئے بر طرفی کا مطالبہ کر دیا
پاکستان تحر یک انصاف نے کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الر حمن کو کو نااہل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو فور ی بر طرف کیا جائے' بند وق اور گولی کی طاقت سے کشمیریوں کی آواز دبانے کا بھارت کا منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا 'حکمران اپنی کر پشن اور لوٹ مار بچانے کیلئے تو ہر فورم پرجنگ لڑتے ہیں مگر بھارتی مظالم پر نوازشر یف اور انکی حکومت الفاظی مذمت سے آگے نہیں بڑ ھتی 'بھارت مقبوضہ کشمیر میں پر امن عوام پر گالی بر سا کر دہشت گردی کر رہا ہے اقوام متحد ہ کواس کا سخت نوٹس لینا ہوگا ورنہ قوم کسی کو معاف نہیں کر یں گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مال روڑ مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مرکز ی کیمپ سے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور'تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان ، سابق صوبائی صدر اعجازاحمد چوہدری ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید' ڈاکٹر یاسمین راشد 'لاہور کے صدر ولید اقبال اور دیگر خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ امن کی بات کر نیوالابھارت خود سب سے بڑا دہشت گردا ور امن کا دشمن ہے اور جب تک پاکستان اور بھارت کے در میان مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لندن سمیت پوری دنیا میں کشمیر یوں کی آزادی کی تحر تک چلائی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر ی عوام جس جذبے کے ساتھ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ اپنے تحر یک میں ضرور کامیاب ہوں گے اور انکو آزادی ملے گی ۔تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 70سالوں سے بھارتی فوج قابض ہے اور بے گناہ کشمیروں کا قتل عام کر رہی ہے ، آج بھی کشمیری عوام کے حوصلے بلندہیں،بھارتی قابض دہشت گرد فوج فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکل جائے اورمظلوم کشمیری کو حقیقی آزادی کو تسلیم کریں ، کشمیر کمیٹی کو فوری کیا جائے ، ایسے کشمیری باصلاحیت لیڈر کو کشمیر کمیٹی کاچیئر مین مقرر کیا جائے جو کہ کشمیریوں کی عالمی سطح پر نمائندگی کرے ۔سابق صوبائی صدر اعجازاحمد چوہدری اور میاں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشیدنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کاز کو سخت نقصان پہنچایا ہے، کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کے بجائے اقتدار کو انجوائے اور مال اکٹھا کرنے میں لگے ہوئے ہے ، برہان وانی نے اپنی شہادت سے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ، تحریک انصاف اقتدار میں آ کر کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے عالمی سطح پر بھرپو ر آواز اٹھائے گی ۔ رہنماں نے کہا کہ نواز شریف کشمیریوں کا ساتھ دینے کے بجائے مودی کا ساتھ دے رہا ہے ، موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے کشمیر کاز کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی سطح پر سنجیدگی سے کوششیں نہیں کی ، نواز شریف نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کر رکھے ہے۔ اس موقعہ پر کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔