اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے چین کی مدد سے گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی ہے ۔ وہ بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے پروپیگنڈا ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر Jiang Jiangoسے گفتگو کررہی تھی ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی حمایت کرتی ہیں اور حکومت تمام چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے ۔انہوں نے مشترکہ ثقافتی اقدار اور صحافیوں کے تبادلوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور ذرائع ابلاغ سے متعلق روابط بڑھانے پر زور دیا ۔ وزیر مملکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے Jiang Jiango نے کہا کہ دونوں ملکوں اور ان کی عوام کے درمیان اعلی سطح کا باہمی اعتماد احترام اور دوستی ہے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38