رہنمانون لیگ مریم نوازنے مظفرآباد جلسے میں کشمیریوں کا لہوگرما دیا،مریم نوازنے کشمیریوں کی آزادی کا جشن سری نگر میں منانے کااعلان بھی کیا
آزادکشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر جلسہ سے خطاب کرتےہوئے مریم نواز نے کہا کہ مصنوعی لکیرکے پارزخم کشمیریوں کے جسم پرنہیں ہمارے دل پرلگتے ہیں، ہمارا دل لکیر کے اس پار رہنے والوں کے ساتھ بھی دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں آزادکشمیرمیں کھڑے ہوکر کشمیر کا دن منا رہے ہیں، دعاکریں وہ دن بھی آئے کہ ہم سری نگر میں بھی آزادی کا دن منائیں، کشمیراور کشمیریوں سے رشتہ اٹوٹ ہے، نوازشریف کی بیٹی ہوں، میری رگوں میں بھی کشمیری خون دوڑ رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے اب بندوقوں، گولیوں سے کسی کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا، دعاہے کہ اللہ کشمیریوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے الیکشن میں ایک سیٹ بھی کسی اورکو نہیں دی، آزادکشمیر کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیرکی گلیوں میں بھی پاکستان زندہ کا نعرہ گونجتا ہے۔ مریم نواز نے اپنی تقریر کے آخر میں کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بھی لگایا۔