عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے میں نون لیگ نے ہمیشہ کمزوری کا مظاہرہ کیا ہے:عمران خان
یوم یکجہتی کشمیر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کشمیری بھائیوں کے خود ارادیت کیلئے فولادی عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت ہمیشہ جاری رکھی جائے گی،جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ مشروط ہے۔ عمران خان نے کہا عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے میں نون لیگ نے ہمیشہ کمزوری کابھر پور مظاہرہ کیا، کشمیر کمیٹی کا استعمال کشمیریوں کے حقوق کے علاوہ ہر قسم کے مقاصد کے لیے کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا بدقسمتی سے کشمیر کمیٹی کی سربراہی جس شخص کو دی گئی اسے نہ پاکستان سے دلچسپی ہے نہ مقبوضہ کشمیر سے، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہش اور امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔