تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر میں یوم ِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں ، پاکستانیوں نے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کےلئے آزادکشمیربھر سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھی جلسے جلوس ، ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ آزادکشمیر بھر میں پاکستان سے ملانے والی مین شاہراہ ، کوہالہ پل ، مظفرآباد ، الہاڑ پل کوٹلی ، دان پل ڈڈیال ، منگلا ڈیم میرپور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر سیاسی ، سماجی اور عوام کی بڑی تعداد نے ہاتھوں کی زنجیریں بناکر اظہار یکجہتی کی جبکہ سائرن بجتے ہی ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، اِس موقع پر آزادکشمیر کے تمام اضلاع اور تحاصیلوں میں جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ مظفرآباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا جبکہ پاسبان حریت اور حزب المجاہدین نے بھی اظہار یکجہتی منانے کےلئے شہید مظفروانی چوک میں ریلی نکالی جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے یونیورسٹی گراﺅنڈ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا .جس میں سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف شرکت کریں گے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر خطاب بھی کریں گے.
قصّہ جونیجو کی وزارتِ عظمیٰ کا
Mar 26, 2024