اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیر بھائیوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو ہماری غیر متزلزل حمایت حاصل رہے گی۔صدر ممنون نے کہا کہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر پائیدارامن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، عالمی برادری بھارت کو جنگی جرائم سے روکنے میں کردار ادا کرے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانوں کو بطور ڈھال استعمال کررہا ہے جہاں جولائی 2016 سے بھارتی مظالم کے باعث سیکڑوں کشمیری شہید اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ حریت رہنماو¿ں کومن گھڑت الزامات کی بنیاد پر ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری بند کی جائیں، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازع کا جلد حل یقینی بنایا جائے جب کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق جموں و کشمیر تنازع کا جلد حل یقینی بنایا جائے اور عالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کے منشور کے احترام کے لیے دباو ڈالے.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024