کراچی: کراچی میں پولیس نے عزیز آباد کے علاقے سے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ روز اپنے ساتھی کے ہمراہ اے ٹی ایم سے چوری کررہا تھا کہ اس دوران بینک کا سیکیورٹی الارم بجنا شروع ہوگیا جس پر بینک میں موجود گارڈز نے فوری طور پر اطلاع دی۔پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر ملزم کو چوری کے آلات سمیت گرفتار کر لیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 5 چینی باشندوں کو اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔پہلی کارروائی عبداللہ ہارون روڈ پر کی گئی جس کے دوران دو چینی باشندوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے نقدی برآمد کی گئی۔پولیس نے دوسری کارروائی ٹیپو سلطان روڈ کے قریب کی جہاں چینی باشندے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور اسکمنگ ڈیوائس برآمد کی گئی جب کہ ملزم کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024