نواز شریف 28 فروری کو بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے
بہاولپور( بیورورپورٹ )مسلم لیگ ن 28 فروری کوبہاولپورمیں سیاسی طاقت کا بھرپورمظاہرہ کریگی۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف بہاولپورسٹیڈیم میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے بڑے جلسہ سے خطاب کرینگے۔جلسہ کو انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایم این اے انجینئربلیغ الرحمن،ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی،سینیٹرسعود مجید،ایم پی اے میاں شعیب اویسی،ایم پی اے خالد محمود وارن،میئربہاولپورعقیل نجم ہاشمی،چیئرمین ضلع کونسل شیخ دلشاداحمدقریشی،ڈپٹی میئرملک منیراقبال چنڑ،مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سمیع اللہ چوہدری، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن رانا راشد جاوید،میاں شاہد اقبال اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتظامیہ سے اجازت کے بعد جلسہ بہاولپور سٹیڈیم میں کروایاجائیگا۔وفاقی وزیرتعلیم انجینئربلیغ الرحمن نے کہا کہ بہاولپورمسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔جسے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اپنا دوسرا گھر کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے عوام مسلم لیگ ن کے جلسہ کو کامیاب بنانے میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے۔