ہر سال پاکستان میں کینسر کے تقریبا دو لاکھ مریض سامنے آرہے ہیں ٗ بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے ٗ طبی ماہرین
اسلام آباد (این این آئی)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال کینسر لگ بھگ دو لاکھ مریض سامنے آرہے ہیں جس کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کینسر کے موذی مرض سے 29 فیصد مریض علاج کیلئے بروقت ہسپتال نہیں پہنچ پاتے جبکہ 30 فیصد کینسر کے آخری اسٹیج پر ہسپتال کا رخ کرتے ہیں ٗپاکستان میں جگر ٗمنہ ٗ چھاتی ٗ بڑی آنت اور دماغ کا کینسر زیادہ پایا جاتا ہے ٗڈاکٹروں کے مطابق تمباکو نوشی کینسر پھیلانے کا بڑا ذریعہ ہے جس کی روک تھام اشد ضرور ی ہے۔