شیر شاہ فلائی اؤور 2 بسوں اور ٹرک میں تصادم ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق24 زخمی
ملتان (کرائم رپورٹر) مظفرگڑھ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہو گئے‘ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ شیر شاہ فلائی اوور پر گزشتہ روز دو بسوں اور ٹرک میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں 27 سالہ نامعلوم خاتون اور 26 سالہ نامعلوم مرد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ٹرک ڈرائیور رضوان سمیت 24 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شدید زخمی ہونے والے احمد‘ افضل اور ریاض وغیرہ 13 افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ معمولی زخمی 11 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کر کے فارغ کردیا گیا۔