انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان، پاکستان کے شاہین آفریدی شامل
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کر دیا ، پاکستان کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں ، آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل باڈی نے آئی سی سی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی بھی آئی سی سی ٹیم میں منتخب ہو گئے ہیں۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے میگا ایونٹ میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جنوبی افریقہ کے رے نارڈ وین ٹونڈر کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ٹیم میں بھارت کے 5 ،جنوبی افریقہ کے 3 اور افغانستان کا بھی ایک کھلاڑی شامل ہے البتہ ورلڈ کپ انڈر 19 کا فائنل کھیلنے والی آسٹریلوی ٹیم کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں منتخب نہ ہو سکا۔دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ‘سری لنکا ‘بنگلہ دیش ‘انگلینڈ کا بھی کوئی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے ۔