امریکہ کا صدر ٹرمپ کیخلاف توہین آمیز جملے استعمال کرنے پر عظیم فٹ بالر میراڈونا کو ویزا دینے سے انکار
بیونس آئرس(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید ارفنٹائن لیجنڈ فٹ بالر میرا ڈونا کو مہنگی پڑ گئی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو ویزہ دینے سے انکار کردیا،ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ڈیاگو میراڈونا نے میامی میں دائر کیس میں پیش ہونے کیلیے ویزا کی درخواست دی تھی مگر امریکی صدر کیخلاف توہین آمیز جملے استعمال کرنے پر انہیں ویزا نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ میرا ڈونا نے ٹیلی ویڑن پروگرام میں ٹرمپ کو کٹھ پتلی قرار دیا تھا اور بعد ازاں بھی امریکی صدر کی متنازعہ پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ویزا