شجاع آباد: سسرال جانے والا نوجوان پراسرار انداز میں جاں بحق
شجاع آباد‘ لاڑ(خبر نگار‘ نمائندہ نوائے وقت)قتل یا خودکشی شجاع آباد سے ملتان دو روز قبل سسرال جانے والا نوجوان پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔تفصیل کے مطابق شجاع آباد محلہ صدیق آباد کا رہائشی محمد شان دو روز قبل اپنی بیوی کے ساتھ اپنے سسرال ملتان گیا ہوا تھا محمد شان کی والدہ نے بتایا کہ آج صبح شان کی ساس کا فون آیا کہ آپ کا بیٹے نے خود کشی کر لی ہے اس کی نعش آکر لے جائیں شان کی والدہ نے الزام لگایا کہ میرے بیٹا خود کشی نہیں کر سکتا میرے بیٹے کو قتل کیا گیا محمد شان کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال لائی گئی جہاں تھانہ سٹی پولیس نے یہ کہ کر پوسٹ مارٹم رکوا دیا کہ یہ واقعہ ملتان سیتل ماڑی تھانے کی حدود کا ہے اس کا پوسٹ مارٹم اس تھانے کی حدود کے ہسپتال میں ہوگا۔