برطانوی ماہرین نے لہسن کو کان درددور کرنے میں مفید قرا ر دیدیا
قصور(اے پی پی )برطانوی ماہرین نے لہسن کو کان کا درددور کرنے میں مفید قرار دیدیا۔ برطانوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اوراس کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں جبکہ سوزش سے بھی نجات ملتی ہے۔ ماہرین کیمطابق اگراپ کا کان تکلیف میں ہو تو رات کو سونے سے قبل لہسن کے ایک ٹکڑے کو کاٹ کر کان میں رکھ لیں اور جب صبح آپ جاگیں گے تو کان کے درد سے مکمل نجات پاچکے ہونگے۔ جوجراثیم کان میں انفیکشن کا باعث بنتے ہیں لہسن انہیں ختم کردیتاہے ۔