شریف خاندان عدالتوں پر تنقید کی بجائے اپنی اصلاح کرے: رانا نثار راٹھ
رائیونڈ(نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ حکمران مہنگائی کے ذریعے عوام کا استحصال کر رہی ہے،حکمرانوں نے عوا م کا جینا مشکل کردیا ہے،قومی مجرموں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لا یا جائے، شریف خاندان کو عدالتوں کا گھیراؤ کرنے کی بجائے اپنی اصلاح کرنی چاہئے،حکمران خاندان کو اپنی انا اور ذاتی مفادات کی قربانی دیکرقانون کی بالا دستی کو تسلیم کرتے ہوئے عدالتوں کے فیصلوں کوقبول کرنے میں جمہوریت اور ملک کی بہتری ہے۔