سرعام سزا دینے سے جرائم میں کمی واقع ہو سکتی ہے: زبیر احمد ظہیر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) اسلامی اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے سر عام سزائے دینے کو جرائم کے خاتمے کا فوری حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران بچوں کے زیادتی اور قتل جیسے جر ائم کے خاتمے کیلئے زبانی جمع خرچ کے سواکچھ نہیں کر رہے ‘وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی خاموشی تماشائی بنی نظر آتیں ہیں ‘ملک میں جرائم کے خاتمے کیلئے پاکستان میں شر عی سزائیوں کا نفاذ کر نا ہوگا ۔ وہ اتوار کے روز لاہور کاہنہ کے حلقے میں مرکزی جامع مسجد قباء کے افتتا ح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر مولانا عبدالستار نیازی‘ ڈاکٹر محمد اصغر ساقی اور مولانا صابر علی حقانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اسلامی اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہر نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بچوں کے ساتھ جرائم اور بے گناہوں کے قتل جیسے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کے جانوں مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔