مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں آپ کا چیف جسٹس رہا ہوں: جسٹس منصور علی شاہ
لاہور (آئی این پی) جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں آپ کا چیف جسٹس رہا ہوں‘ مجھے ہر جگہ سے تحفہ میں تلواریں ملیں‘ ہمیں آگے کی طرف بڑھنا ہے نہ کہ پیچھے کی جانب جانا ہے۔ اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں آپ کا چیف جسٹس رہا میں جس جگہ بھی گیا لوگوں نے مجھے تلواریں تحفے میں دیں میرے گھر میں سو تلواریں موجود ہیں ہم نے پیچھے کی طرف نہیں بلکہ آگے کی جانب بڑھنا ہے۔