پاک فوج کو سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے: میاں مقصود
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے سوات میں فوجی یونٹ کے اسپورٹس ایریامیں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کیپٹن سمیت11اہلکاروں کی شہادت المناک واقعہ ہے۔اس بزدلانہ فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پاکستان کے عوام اور اس کی بہادر افواج دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوارثابت ہوئی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ملک دشمن بیرونی قوتوں نے اپنی ناکامی کے خوف سے اب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کی مسلح افواج اوردفاعی صلاحیت کونشانہ بناکر کمزور کیاجارہا ہے۔