دھرنا پارٹی کو حکومت کے ترقیاتی کام نظر نہیں آتے: رانا جمیل منج
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ انسانیت نام کی کوئی چیز ہوتی ہے،لیکن دھرنا پارٹی کو موجودہ حکومت کا کوئی کام پسند نہیں جبکہ دوسرے ممالک تقلید کر رہے ہیں۔ ان کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ، کرپشن کاشور تو سب کو سنائی دے رہاہے، لیکن ملک کا وقار ملکی ترقی بیرون ملکوں کی پاکستان میں دلچسپی توانائی بحران کا خاتمہ، سی پیک منصوبہ، آمدورفت میں سہولیات کسی کو دکھائی نہیں دیتا۔