یوم یکجہتی کشمیر: رانا عبدالرشید کی زیرقیادت پی پی 143 کے کارکن آج ریلی نکالیں گے
لاہور (پ ر) 5 فروری بروز پیر چیئرنگ کراس مال روڈ صبح 10 بجے پی پی 143 رانا عبدالرشید کے دفتر سے کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج اور ریلی کا آغاز ہوگا جس کی قیادت پی پی 143 کے امیدوار رانا عبدالرشید کریں گے۔ احتجاج میں سنئر رہنما امجد خان سواتی‘ سہیل غازی جٹ‘ رانا عارف فرحان چودھری‘ ڈاکٹر ظہور احمد‘ رانا صغیر‘ رانا تنویر اور کارکن شرکت کریں گے اور کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔