عمران کے پی کے کی فکر کریں، آئندہ وہاں ہماری حکومت ہوگی: شبیر احمد عثمانی
کاہنہ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب کی سپیشل ٹیم کے ممبر شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ عمران خاں وزیر اعظم بننے کے خواب چھوڑ کر کے پی کے کی فکر کریں آئندہ انتخابات میں کے پی کے میں حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہو گی ملک میں ترقی کے حوالے سے دیکھا جائے تو پنجاب کا صوبہ ترقیاتی کاموں میں سر فرست ہے جن کی نگرانی خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کر رہے تھے سیاسی مخالفینوں نے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کیلئے عدالتوں کا سہار لیا۔