اپنے پائون پر کھڑے ہوتے تو عملی طور پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرتے :امیر عبدالقدیر اعوان
لاہور (خبر نگار) شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان نے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق خدا کو وہی فائدہ دے سکتا ہے جو اللہ کے ساتھ وفا کررہا ہو۔ جس نے اپنے خالق سے وفا نہ کی وہ کسی سے وفا نہیں کر سکتا، ہر پاکستانی کا یہ فرض ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ سب سے پہلے ہمارے اندار ایمان کا ہونا ضروری ہے آج وطن عزیز کو ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے، جب ایمان مضبوط ہوگا تو ہمارے معاملات میں بھی بہتری آئے گی جس سے معاشرہ بھی خوبصورت ہوگا، یوم کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کاش آج ہم خود اپنے پائوں پر کھڑے ہوتے اور عملی طور پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی میں اپنا کردار ادا کرتے خالی نعروں کی حدتک نہ رہتے۔