اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی عالمی میڈیکل کانفرنس
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں فیملی فزیشن کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اس شعبے نے طب کے میدان میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیراہتمام 28 ویں سالانہ تین روزہ انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس فیملی کون کے گالا ڈنر کے موقعہ پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پروفیشلز سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایسی تقریبات سے آپس میں مل بیٹھنے کے مواقع ملتے ہیں۔ تقریب میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، طارق محمود میاں، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر طاہر چودھری، قاضی سعید، اشرف نظامی، پرنسپل پی جی ایم آئی جنرل ہسپتال پروفیسر غیاث النبی طیب، ہلال احمر کے سربراہ ڈاکٹر سعید الٰہی سمیت دیگر عہدیداروں کے علاوہ اندرون و بیرون ملک سے نامور فزیشنز نے بھی شرکت کی۔