کشمیر ڈے کے موقع پر شہریوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے : سی سی پی او
لاہور ( سٹاف رپورٹر) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ جس پر تمام ایس پی حضرات نے شہر کے مختلف گرجا گھروں ، پارکوں ،حساس مقامات اور اہم تنصیبات کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا، اور فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ، سی سی پی او لاہور نے اس موقع پر مزید کہا کہ کشمیر ڈے کے موقع پر شہریوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مامور اہلکاروں کو کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے ، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول سے باخبر رہیں اور مشکوک چیز یا شخص کے بارے میں 15 یا 8330 پر اطلاع دیں۔